ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / لوک سبھا میں چنڈی گڑھ ہوائی اڈے کا نام شہید بھگت سنگھ کے نام پر رکھنے کا مطالبہ

لوک سبھا میں چنڈی گڑھ ہوائی اڈے کا نام شہید بھگت سنگھ کے نام پر رکھنے کا مطالبہ

Fri, 24 Mar 2017 12:20:05    S.O. News Service

نئی دہلی:23/مارچ(ایس او نیوز /آئی این ایس انڈیا) لوک سبھا میں جمعرات کو چنڈی گڑھ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کا نام شہید اعظم بھگت سنگھ کے نام پر رکھنے کی مانگ کی گئی۔سی پی ایم کے ایم پی راجیش نے وقفہ صفر میں یہ مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ آج بھگت سنگھ، راجگرو اور سکھ دیو کی یوم شہادت ہے۔حکومت کو اس موقع پر چنڈی گڑھ واقع بین الاقوامی ہوائی اڈے کا نام شہید اعظم بھگت سنگھ کے نام پر کرنا چاہئے۔ ایوان میں بی جے پی کے شرد ترپاٹھی نے کہا کہ وہ بھگت سنگھ، راج گرو، سکھدیو کی شہادت کے دن پرسلام کرتے ہیں اور رام منوہر لوہیا کی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔


Share: